• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو پانچ سال میں ایک صوبہ نہ چلاسکے ملک کیا چلائیں گے، نفیسہ شاہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق سیل کی سربراہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیانیہ جھوٹ کاپلندہ اور نیا پنڈورہ بکس ہے، نواز شریف نے آج لکھی ہوئی جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنس کی ،جو شخص اولاد کے معاملات سے لاتعلق ہوجائے ایسے لیڈر سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، پی ٹی آئی کا سو دن کا پلان دیوانے کا خواب ہے، پی ٹی آئی کی کے پی کے میں پانچ سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے، جو پانچ سالوں میں ایک صوبہ نہ چلاسکے وہ ملک کیا چلائیں گے۔پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں سے کارکردگی دکھائے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ووٹ اور ووٹردونوں کو عزت دی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی صدر سمیرا گل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئےگئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈااصل میں خیبر پختون خوا میں پانچ سالہ ناکامیوں کو چھپانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔
تازہ ترین