• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی جماعتوں کا فاٹا اصلاحات بل پر اتفاق، بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

پارلیمانی جماعتوں کا فاٹا اصلاحات بل پر اتفاق، بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں فاٹا اصلاحات پر متفق ہوگئی ہیں، فاٹا اصلاحات کا آئینی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جے یو آئی ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ علاقہ غیر آج اپنا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کا پانچواں اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بیرسٹر ظفر اللہ نے فاٹا اصلاحات کا آئینی مسودہ پیش کیا تاہم حکومتی اتحادیوں نے فاٹا اصلاحات کےحوالےسے اختلاف رائے کا اظہار کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جے یو آئی ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین نے اجلاس کابائیکاٹ کیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کاکہناتھا کہ ہماری قومی اسمبلی کی 12 سیٹیں قائم رکھی جائیں اور ایک قومی اسمبلی کی نشست کےساتھ2 صوبائی اسمبلی کی نشستیں دی جائیں۔

تازہ ترین