• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفروال سیکٹر: بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ چھٹے روز بھی جاری رہی

ظفر وال (نامہ نگار) ظفر وال سیکٹر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔6دنوں میں بھارتی فائرنگ سے 2شہید، 10 زخمی، درجنوں گھر تباہ، رینجرز نے بھرپور جواب دیا، تفصیلات کے مطابق، چھٹے روز بھی بھارتی سکیورٹی فورسز کی ظفر وال سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ گزشتہ 6 دنوں میں بھارتی فائرنگ سے 2 افراد شہید اور 10 شدید زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین