• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکوانڈسٹری پر تیسراسلیب لگانے سے خزانے کو اربوں کا نقصان

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ٹو بیکو انڈسٹری پر تیسرے سلیب کو متعارف کروا نے سے قومی خزانے کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں کمیشن قائم کرنے کی سفارش کردی‘ کمیشن کی معاونت آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے گریڈ 22کے افسر کریں گے جبکہ پی اے سی نے آڈٹ حکام کی سگریٹ سیکٹر پرا سپیشل آڈٹ رپورٹ چیئرمین سینیٹ کو بھجوانے کے ساتھ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت اور خزانہ کو بھی بھجوانے کی سفارش کی ہے‘ تیسر ے سلیب کے متعارف کروا نے سے قو می خزا نے کو 60سے65ارب کا نقصان ہوا ۔
تازہ ترین