• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون


'صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔ 24 سالہ جواہر روبل نے ایک بڑے فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون

وہ برطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی تربیت یافتہ ریفری ہیں اور پہلی کامیابی کے بعدسے اب وہ چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں ریفری بننے کے خواب دیکھ رہی تھیں۔

 ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون

برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ پہلے کافی مشکلات کا سامنا رہا کیوں کہ اسٹیڈیم میں بعض کھلاڑی مذاق بھی اڑاتے تھے اور حوصلہ شکنی کرتے لیکن جب آہستہ آہستہ میں نے اپنی حیثیت اور مقام منوالیا اور آج کھیل کے میدان میں موجود کھلاڑی اور شائقین نہ صرف خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین