• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جامع نصیحت: ماہ ِ رمضان میں چار چیزوں کی کثرت

جامع نصیحت: ماہ ِ رمضان میں چار چیزوں کی کثرت

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں: ’’رمضان المبارک میں چار چیزوں کی کثرت کیا کرو،دو باتیں تو ایسی ہیں کہ تم ان کے ذریعے اپنے رَب کو راضی کرسکو گے، اور دو چیزیں ایسی ہیں کہ تم ان سے بے نیاز نہیں ہوسکتے، پہلی دو باتیں جن کے ذریعے تم اللہ تعالیٰ کو راضی کرسکو گے،وہ ہیں: ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کی گواہی دینا اور اِستغفار کرنا، اور وہ دو چیزیں جن سے تم بے نیاز نہیں ہو سکتے، وہ یہ کہ تم اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرو اور جہنم سے پناہ مانگو۔‘‘ (صحیح ابنِ خزیمہ)

تازہ ترین
تازہ ترین