• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہمت مرداں مدد خدا۔۔

روس کے 53سالہ سلیمان نے روضے کی حالت میں ہاتھوں کے بَل 10کلو میٹر چل کر سب کو حیران کردیا۔

اس شخص کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ ٹانگوں سے چلنے پھرنے سے قاصر ہے لیکن نہیں جناب،ہاتھوں کے بَل چلنا اس کی مجبوری نہیں بلکہ اس کا انوکھا شو ق ہے۔


جی ہاں روس سے تعلق رکھنے والے 53سالہ سلیمان میگومیدوو(Suleyman Magomedov)نامی شخص نےروزے کی حالت میں ہاتھوں کے بَل10کلو میٹر چل کر سب کو حیران کردیا۔

سلیمان نے یہ کارنامہ 12گھنٹے کے طویل سفر کے بعد سر انجام دیا جبکہ اب وہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے خواہشمند ہیں۔

تازہ ترین