اسکردو( نثار عباس، نامہ نگار) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے تحریری طور پر صوبائی حکومت کو آگاہ کرتےہوئے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں سرگرم دہشت گرد گروہ منڈیلا گروپ اور ضلع کوہستان میں سرگرم شرافت گروپ اور حامد گروپ ایک بار پھر دہشتگردی کیلئے منظم ہورہے ہیں اور خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ تینوں گروپ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے اور جہاں ان دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ممکنہ طور پر شاہراہ قراقرم پر پاک فوج، پولیس اسٹیشنز اور شیعہ مسافروں کو نشانہ بنانے اور سکردو اور گلگت ائیرپورٹس پر ممکنہ حملہ ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کو ہو شیار رہنے اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔