کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ سرکل کوئٹہ نے سٹیلائٹ ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ملزم نے 2017میں تربت میں کالعدم تنظیم کے ہاتھوں مارے جانے والے 20افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کی تھی تعلق خانیوال سے ہے ملتان ایف آئی اے کو بھی انسانی اسمگلنگ میں مطلوب تھا ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈایکٹر ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ سٹیلائٹ ٹائون میں موجود ہے اور پنجاب سے آنے والے افراد کو غیر قانونی طور پر ایران بھنجوانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر رہا ہے جس پر ڈائریکٹر بلوچستان نے ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے سٹیلائٹ ٹائون میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایجنٹ مقبول احمد کو گرفتار کر کر لیا ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ 2017میں تربت میں کالعدم تنظیم کے ہاتھوں مارے جانے والے 20افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کی تھی اور پنجاب سے آنے والے افراد کو کوئٹہ سے پنچگور اور تربت کے کچے اور غیر محفوظ راستوں سے ایران بھجواتا تھا اس کا تعلق خانیوال سے ہے جبکہ ملتان ایف آئی اے کو بھی انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ہے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔