• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور پولینڈ میں مالیاتی تعاون کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

پاکستان اور پولینڈ میں مالیاتی تعاون کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

پاکستان اور پولینڈ نے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک مالیاتی امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

یہ مفاہمت اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پولش فنانشیل سپرویژن اتھارٹی کے درمیان طے پائی ہے جو اپنے اپنے ملکوں میں تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کی نگرانی کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے پولینڈ میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے اس یاداشت پر دستخط کئے جبکہ پولینڈ کی طرف سے پی ایف ایس اے کے چیئرمین ماریک چارزانووسکی نے دستخط کئے۔

اس مفاہمت کی بدولت دونوں ملکوں کے مالیاتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ادارتی فریم ورک فراہم ہوجائے گا۔ اس سے متعلقہ شعبے کی مفید معلومات اور تجربات کے تبادلے سے فنانشل مارکیٹ میں نئے رحجانات کو سمجھنےمیں بھی مدد ملے گی۔

پاکستان اور پولینڈ کے درمیا ن پہلے ہی قریبی دوطرفہ تعلقات ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری ہے۔

اس سے قبل بھی دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ متعدد معاہدے اور مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کرچکے ہیں۔ اس نئی مالیاتی مفاہمت سے یہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا۔

تازہ ترین