• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

کمزوری اور بیماری کے باعث کسی دوسرے کو روزہ رکھوایا جاسکتا ہے؟

کمزوری اور بیماری کے باعث کسی دوسرے کو روزہ رکھوایا جاسکتا ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال : اگر کوئی شخص کمزور یا بیمار ہو اور وہ روزہ رکھنے سے نقاہت محسوس کرے تو کیا وہ کسی دوسرے کو سحری اور اِفطاری کا سامان دے کر روزہ رکھواسکتا ہے؟ کیا اس طرح اس کے روزے کا کفارہ ادا ہو جائے گا؟(محمد طارق،راول پنڈی)

جواب: موطا امام مالک میں حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کا فتویٰ مذکور ہے کہ کوئی کسی کی طرف سے نہ نماز پڑھے اور نہ روزہ رکھے ،حضرت عائشہؓ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ روزے کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلادیا کرے۔ ان شرعی ہدایات کی روشنی میں اصول یہ مقرر ہے کہ بدنی عبادت میں نیابت جائز نہیں،یعنی کوئی شخص کسی دوسرے کی جگہ بدنی عبادت ادا نہیں کرسکتا۔روزہ چوںکہ بدنی عبادت ہے، اس لیے کوئی شخص دوسرے سے اپنے لیے روزہ نہیں رکھواسکتا۔ 

اگر کوئی خود ایسا بیمار یا کمزور ہے کہ روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا اورآئندہ بھی صحت سے ناامیدی ہے تو اسے روزوں کے بدلے فدیہ دے دینا چاہیے۔ اس فدیے کا مقصد بھی صدقے کی صورت میں غریب کی مالی اعانت ہے،اس سے روزہ رکھوانا نہیں۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین