• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لٹل شیف: چکن پائی

چکن پائی

ننھے ساتھیو! اس ہفتے افطار کا دسترخوان سجائیں مزے دار چکن پائی سے، خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں۔

اجزاء

مرغی کا گوشت(بون لیس) 1 پاؤ

ٹماٹر 3 عدد

بیکنگ پاوڈر 1 چائے کا چمچ

پیاز 1 عدد

شملہ مرچ 1 عدد

گھی 4کھانے کے چمچ

نمک حسبِ ضرورت

پسی لال مرچ 2/1 چائے کا چمچ

ادرک لہسن 2/1 چائے کا چمچ

تیل حسبِ ضرورت

میدہ 2 کپ

ترکیب

٭… فرائی پین میں تیل گرم کرکے گوشت (چھوٹے ٹکڑے کرلیں) ڈالیں، ہلکی آنچ پر بھون لیں۔

٭… اب اس میں نمک، ادرک لہسن، پسی ہوئی لال مرچ شامل کر کے اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔

٭… گوشت میں ٹماٹر شامل کرکے بھون لیں، جب ٹماٹر گوشت میں یک جا ہو جائیں تو شملہ مرچ اور پیاز شامل کرکے دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔

٭… اب میدے میں گھی، نمک اور بیکنگ پاوڈر شامل کر کے اچھی طرح ملائیں، بعدازاں پانی ڈال کے گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

٭… میدے کے پیڑے بنا کر اس میں پہلے سے تیار شدہ گوشت کا آمیزہ بھر کر 160 درجہ حرارت پر اوون میں گولڈن براون ہونے تک بیک کریں۔

تازہ ترین