آخر لوگ ہمار ا چہر ہ ہی تو دیکھتے ہیں ‘ یہ لائن کسی اشتہار کی تھی ، لیکن سچ یہی ہے کہ ہم اپنے چہرے کو دلکش و جاذب بنانے کیلئے کئی جتن کرتے ہیں، اپنی جلد کی خوبصورتی کیلئے ہزار ہا تجربات کرتے ہیں اور بہت سی ایسی پروڈکٹس بھی استعمال کرتے ہیں ،جن پر لکھا ہوتاہے کہ اس میں ناریل کا تیل یا جوجوبا آئل شامل ہے۔ اسی لیے ہم نے سوچا کہ ان آئلز کے فوائد آپ تک پہنچائیں ۔
کوکونٹ آئل
میڈونا پچاس بہاریں دیکھ چکی اور دو بچوں کی ماں ہے۔ 25 سال انہوں نے بطور ماڈل ماڈلنگ کی ،دنیا پر راج کیا ہے۔ ان کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز معلوم کیا گیا تو یہ راز کھلا کہ وہ کوکونٹ آئل استعمال کرتی ہیں۔ یہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو آپ کی خوبصورتی کو نکھارتا ہے۔
اگر آپ کو اپنی جلد سے پیار ہے تو اس کی نمی کا خیال رکھیں اور کوکونٹ آئل سے بہتر دوسرا موسچرائز شاید کوئی نہیں، یہ جلد کو نمی سے تر رکھتا ہے اور بدلتے موسموں کے اثرات سے بھی بچاتا ہے۔
اپنے منہ پر صرف 20 منٹ تک کوکونٹ آئل لگائے رکھیں۔ یہ سردرد کا علاج ہے، تیزابیت سے بچاتا اور دانتوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ انجلینا جولی ہمیشہ اپنی چمکدارجلد کے لئے کوکونٹ آئل استعمال کرتی ہیں۔
خواتین خصوصاً سکرب کا استعمال کرتی ہیں لیکن غیر معیاری مٹیریل کے استعمال سے جلد پر نشان پڑ جاتے ہیں، اس کا بہترین حل یہ ہے کہ خوبصورت اور چمکدار جلد کے لئے کوکونٹ آئل کو بطور سکرب مٹیریل استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے آپ کے جسم اور خصوصاً چہرے پر جادو بھرا اثر دیکھنے کو ملے گا۔
آلیو آئل
ہوسکتا ہے کہ زیتون کے تیل کو جس طریقے سے چہرے پر استعمال کرکے کیل مہاسوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، وہ عجیب لگے مگر بیشتر ماہرین اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ چار چائے کے چمچ نمک کو تین چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر ایک پیسٹ سا بنالیں۔ اب اس مکسچر کو اپنے ہاتھوں اور انگلیوں پر انڈیل لیں اور چہرے پر مَلنا شروع کردیں۔ ایک یا دو منٹ تک ایسا کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس طریقے کو ایک ہفتے تک روزانہ آزمائیں اور پھر اس کو ہفتے میں دو سے تین بار تک محدود کردیں۔ آپ کو جلد اور چہرے پر نمایاں بہتری نظر آئے گی۔زیتون کا تیل قدرتی میک اپ ریموور کی طرح کام کرتا ہے، یہ وائپس کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند اور جلد کے لیے بہتر ہوتا ہے، خاص طورپر آئی میک اپ کو ہٹانے کے لیے بہترین ہے اور ساتھ ہی چہرے کی رنگت بھی ماند پڑنے سے بچاتا ہے۔
جوجوبا آئل
شمالی امریکہ کے مقامی باشندے جوجوبا آئل کیل مہاسوں سے لے کر سن برن تک برسوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ کیونکہ یہ آئل ایسے پودوں سے نکلنے والا ایکسٹریکٹ ہے جو انسانی جِلد کے اسٹرکچر سے ملتاجلتاہے یعنی جوجوباا ٓئل ہماری جلد کی ساخت کے جیسا ہی ہے یا انسانی جلد کی رطوبت جیسا ہی ہے۔اسی لیے یہ آپ کی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے اور کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد کرتاہے ۔ ساتھ ہی یہ موئسچرائزر کے طورپر کام کرتے ہوئے جلد کو تمام دن نمی فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو اس کے چند قطرے صبح ، یا شام ہاتھو ں پر لے کر مل لیں، یہ سارا دن یا ساری رات آپ کی جِلد کی ٹون کو بیلنس رکھے گا۔ حساس جلد کیلئے بھی یہ بہترین باڈی لوشن ہے۔بالوں میں لگایا جائے تو خشکی دور کرتاہے اور بالوں میں چمک لاتاہے۔