• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر پروڈنٹ انجیلی کی کتاب کی رونمائی میں معروف مسیحی دانشوروں کی شرکت

لندن ( نیوز ڈیسک ) برطانیہ کے ادبی اور سوشیو پولیٹیکل حلقوں میں لہریں پیدا کر دینے والی ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں پاکستانی پس منظر کے حامل متعدد مسیحی دانشوروں نے شرکت کی جس کا انعقاد 2 جون کو ہوا۔’’ باپٹیزڈان بلڈ اینڈ فائر : دی ان ٹولڈ سٹوری آف پرسیکشن آف دی مائنرٹیز ان پاکستان ‘‘ کے مصنف انسانی حقوق کے خدمت گار اور ایک فری لانس صحافی ڈاکٹر پروڈنٹ انجیلی ہیں جس کی اشاعت برطانیہ میں کرسچئن اردو رائٹرز اینڈ پوئٹس آرگنائزیشن نے کی ہے 298صفحات پر مشتمل کتاب میں پاکستان میں مسیحیوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔نارتھ ویسٹ لندن میں میتھوڈسٹ ٹرینیٹی چرچ، ہارو کے چرچ ہال پر منعقدہ ایونٹ میں صحافیوں، ڈاکٹروں ، سیاسی ورکرز ، سیاسی تجزیہ کاروں ، وکلا مصنفین اور مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔ایونٹ کے دوران مسٹر جان باسکو نے ماسٹر آف سریمنی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ مقررین میں کونسلر مورس جانسز ، آل پارٹی پالیمنٹری گروپ فار دی پاکستان مائنارٹیز کے ریسرچر نعیم وائز ، نیوز اینڈ ایونٹ انالسٹ شمیم ڈیوڈ ، روزنامہ جنگ کے کالم نگار سیمسن جاویدسمیت ایڈووکیٹ قمر شمس ، نوشابہ خلجی ، مائیکل میسی ، سرفراز تبسم ، مسز ہانوک ریوس، سموعیل بی زندانی، سلیم گل ، رابنسن اصغر ، ولسن گل اور الیاس مغل شامل تھے۔
تازہ ترین