امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس کی قید میں آنے والے مگرمچھ نے پولیس اہلکاروں سے خوب بدلا لے لیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں دلچسپ لیکن خطرناک صورتحال اس وقت دیکھی گئی جب ایک مگرمچھ نے پولیس اہلکاروں کو بھی نہ چھوڑا۔
یہ واقعہ فلوریڈا کے شہر Ocoee میں پیش آیا جب رہائشی علاقے میں ایک آوارہ مگرمچھ آگیا جسے کچھ دیر بعد پولیس اہلکاروں نے پکڑلیا اورآٹھ فٹ لمبے مگرمچھ کا منہ باندھ گاڑی میں ڈالنے لگے۔
یوں پولیس کی قید میں آنے پر مگرمچھ نے اپنا غصہ دکھایا اور پہلے ایک اہلکار کو اپنے منہ اور دوسری خاتون اہلکار کو اپنی فولادی دم سے ایسی کک لگائی کہ اہلکاروں کی چیخیں نکل گئیں اور ایک اہلکار زمین پر گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔