• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی ،شاہی سید اور کشور زہرہ و دیگر کاغذات نامزدگی منظور

سعید غنی ،شاہی سید اور کشور زہرہ و دیگر کاغذات نامزدگی منظور

کراچی سے پیپلز پارٹی کے سعید غنی ،اے این پی کے شاہی سید ،ایم کیو ایم کی کشور زہرہ سمیت اہم سیاسی رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔

پی پی کے سعید غنی نے این اے 244،شاہی سید نے این اے 238 اور 250،ایم کیو ایم کی کشور زہرہ کے این اے 242سے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ۔

عام انتخابات 2018ء کےلئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج دوسرے روز بھی سٹی کورٹ میں جاری رہا ۔

ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کے این اے 240 جبکہ پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان کے پی ایس 110سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔

ریٹرننگ افسر نے عارف علوی سے حلقہ این اے 247 پر کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ 19جون تک محفوظ کرلیا ہے۔

ایم کیوایم زاہد منصوری کے این اے 240 ،پی ایس106 اورپی ایس 92سے کاغذات منظور ہوگئے، اے این پی کے سمیع اللہ خٹک کے حلقہ 106 سے منظور جبکہ این اے239 سے پی ایس پی کے راناطارق کے کاغذات وقت پر حلف نامہ جمع نہ کرانے مسترد کردیے گئے۔

این اے239 کورنگی سے پی ایس پی کے اشفاق منگی، مسلم لیگ ن کے امیدوار دوست محمد فیضی کے این اے 256 ،طارق محمود کے پی ایس 105 ، مولانا تنویرالحق تھانوی کے حلقہ این اے 253،پی پی کے معظم قریشی، تحریک لبیک پاکستان کے طاہر اقبال کے کاغذات این اے 241 اور پی ایس پی کے رہنما حسان صابر کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔

تازہ ترین