• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہر برج کے لیے بہترین منترا

ستاروں کے علم کے مطابق، ہر برج جہاں بے پناہ خصوصیات، صلاحیتیں اور اچھائیاں رکھتا ہے، اسی طرح کچھ کمزوریاں بھی ہوتی ہیں۔ آئیےجانتے ہیں اپنی کمزوریوں پر قابو پاکر، درست ٹریک پر رہنے کے لیے ہر برج کے حامل افراد کو کون سی بات یا’منترا‘ یاد رکھنا چاہیے۔

ہر برج کے لیے بہترین منترا

برج حمل (21مارچ تا 19اپریل)

منترا: ’’صبر۔صبر‘‘

یہ ایک بے چین برج ہے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایسی عادات اپنانی چاہئیں، جن کے ذریعے ان کی طبیعت میںتحمل پیدا ہو۔ دراصل، حمل افراد ہمیشہ ’اول‘رہنا پسند کرتے ہیں۔ 

اس جدوجہد میں وہ اکثر وقت سے پہلے کود جاتے ہیںاور پھر انھیں واپس اپنی پوزیشن پر لوٹنا پڑتا ہے۔

برج ثور(20اپریل تا20مئی)

منترا: ’’تبدیلی کو گلے لگائیں‘‘

استحکام اور تسلسل کےحامی ثورافراد تحفظ چاہتے ہیں۔ بنیادی طور پر اس میں کوئی خامی نہیں۔ تاہم، اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ وہ یکسانیت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ یہ عادت ان کی شخصیت کا حصہ بن جائے، انھیں ایک جھٹکا دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

برج جوزا(21مئی تا 20جون)

منترا: ’’ذرا ٹھہرجائیں‘‘

جوزا افراد بیک وقت پرکشش، مہم جو، بے چین اور بدحواس ہوسکتے ہیں، تاہم اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ان کے لیے ہر دن کیا لے کر آتا ہے۔ ان کیفیتوں کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ یہ کوئی ایسامنترا ذہن میں رکھیں کہ جس کی بدولت اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھ سکیںاور اپنی بنیاد اور اپنے حقیقی جذبات سے جُڑے رہ سکیں۔

سرطان (21جون تا 22جولائی)

منترا: ’’خود کو اپنائیں‘‘

سرطان افراد بڑی مشکل سے خود سے باہر نکلتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ نئی چیزوں ، رد کیے جانے سے یا چھوڑ دیے جانے سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ ایک ایسا منترا ذہن میں رکھیںجو انھیں اعتماد دے اور انھیں خود پر بھروسہ رکھنے کی ترغیب دے۔

ہر برج کے لیے بہترین منترا

اسد (23جولائی تا 22اگست)

منترا: ’’جیسے ہیں ویسے رہنا ہی اچھا‘‘

اسد افراد کو تعریف، توثیق اور توجہ چاہیے ہوتی ہے۔ یہ تنہا رہ جانے (یا نظرانداز کیے جانے) سے ڈرتے ہیں۔ان کے لیے زندگی میں ٹھہراؤ لانا مشکل ہوتا ہے، حالانکہ یہ بہت فائدہ مند خصوصیت ہے۔ اسد افراد کو ایسا منترا ذہن میں رکھنا چاہیے جو انھیں خیالی اختراع یا وہم کے ساتھ بہہ جانے کے بجائے ’حال‘ میں رہنے کی اہمیت کا احساس دِلائے رکھے۔

سنبلہ (23اگست تا 22ستمبر)

منترا: ’’عدم کمالیت خوبصورتی ہے‘‘

سنبلہ افراد معتقد کمالیت(Perfectionist)ہوتے ہیں اور اس کے حصول کے لیے وہ کبھی کبھی خود کے لیےاوردوسروں کے لیےانتہائی مشکل ثابت ہوتے ہیں۔سنبلہ افراد کے لیے مشورہ: ’’آپ بہت اچھے ہیں۔ تاہم جب کبھی آپ اپنے جذبات کے بہاؤ میں بہنے لگیں یا حد سے زیادہ اپنے ناقد بننے لگیں تو ایسے وقت کے لیے ’عدم کمالیت (Imperfection)میں خوبصورتی ہے‘ کا مقولہ ذہن نشین رکھیں‘‘۔

میزان (23ستمبر تا 22اکتوبر)

منترا: ’’اپنی سوچ بولو‘‘

اگر آپ میزان ہیں تو آپ کے لیے ایسا منترا انتہائی مددگار ثابت ہوگا، جو آپ کے جذبات کو آواز دینے اور اپنے مؤقف میں براہِ راست ہونے کی یاددہانی کرائے، تاکہ آپ تنازعات سے بچنے اور لوگوں کو خوش رکھنے کی عادت سے چھٹکاراحاصل کرسکیں۔ آپ اس بات پرپریشان اور فکرمند رہتے ہیں کہ لوگ آپ سے نالاں رہتے ہیں یا نالاں ہوجائیں گے۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنی موجودگی کا احساس دلائیں، تاہم نیک نیتی کا دامن ہاتھ سے کبھی مت جانے دیں۔

عقرب (23اکتوبر تا 21نومبر)

منترا: ’’چھپائیں مت‘‘

عقرب افراد جوش و جذبہ، ایمانداری اور بہادری سے سرشار ہوتے ہیں، جب تک کہ حسدیا ہیرا پھیری کے جذبات ان میں سر نہ اُٹھانے لگیں۔ عقرب افراد کا منترا کوئی ایسی بات ہونی چاہیے، جو ان کی شخصیت اور رویوں میں شفافیت کا متقاضی ہو، تاکہ لوگوں کو ان کی شخصیت کے اس انتہائی حساس پہلو کے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔

قوس (22نومبر تا 21دسمبر)

منترا: ’’توجہ رکھیں اور سپرد کریں‘‘

خطرات مول لینے والے اور بے خوف قوس افراد اکثر اپنے کام خود کرنا پسند کرتے ہیں اور وہ ’’آپ نہیں کرسکتے‘‘ سننا پسند نہیں کرتے۔ یہ ضرورت سے زیادہ پراعتماد اور لاپرواہ ہوتے ہیں اور کسی کی مدد لینے میں آرام دہ محسوس نہیں کرتے۔ ایسے لوگوں کے لیے ایک ہی منترا ہے: ’اتنا منہ میں لیں جتنا چبا سکیں‘۔

جدی (22دسمبر تا 19جنوری)

منترا: ’’ہرکام مجھے نہیں کرنا‘‘

جدی افراد انتہائی محنتی ہوتے ہیں۔ اس عادت کے باعث وہ اپنے لیے ہی مشکلات پیدا کرتے رہتے ہیں۔ یہ وہ کام کرنے کی ذمہ داری بھی اٹھالیتے ہیں، جو ان کے کرنے کے نہیں ہوتے۔ دوسروں پر بھروسہ کرنا بھی اچھی چیز ہے۔

دلو (20جنوری تا 18فروری)

منترا: ’’میری انفرادیت میرا انعام ہے‘‘

ٹیم پلیئر او رسب کے دوست، دلو افراد فیصلہ ساز اور قائدانہ کردار قبول کرنے سے کتراتے ہیں، کیوں کہ وہ ’ناپسندیدہ‘ ہونا پسند نہیں کرتے۔ دلو افراد کا منترا کوئی ایسی بات ہونی چاہیے جو انھیں ان کی اپنی صلاحیتوں میں یقین کو تازہ کرے۔

حوت (19فروری تا 20مارچ)

منترا: ’’کوسنا چھوڑیں‘‘

کیا’یہ میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے‘؟ کا مقولہ سُن کر آپ کے ذہن میں اپنا خاکہ ہی ابھرآتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو خود کو اس گڑھے میں گرنے سے روکیں، آپ بہت اچھا محسوس کریں گے۔

تازہ ترین