• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک پاکستان کے دو اہم پروجیکٹس میں 50کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کریگا

اسلام آباد (رپورٹ/مہتاب حیدر) ورلڈ بینک سندھ میں توانائی کے دو قابل تجدید منصوبوں اور درہ خیبر کے ساتھ پاک افغان اقتصادی راہ داری پر 50کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان کے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلانگوپچاموتھو نے کہا کہ 48کلومیٹرز طویل فورلین ایکسپریس وے کی تعمیر سے پاکستان کو اس کے علاقائی تجارتی شراکت دار ممالک سے ملا دیا جائے گا۔ ملک کا انفااسٹرکچر ملک کی پیداواری پالیسی کا اہم جزو ہے۔ 10کروڑ ڈالرز مالیت کے سندھ شمسی توانائی پروجیکٹ سے کاربن آلودگی کم کرنے اور 400میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ سولر ہوم سسٹم سے دو لاکھ گھرانے استفادہ کریں گے۔ 46کروڑ 6لاکھ ڈالرز خیبر پاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ سے پاکستان، افغانستان اور وسط ایشیائی جمہوریتیں فائدہ اٹھائیں گی۔
تازہ ترین