• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا شمالی کوریا کے جنرل کو سلیوٹ ، بوکھلاہٹ کے ساتھ مصافحہ

ٹرمپ کا شمالی کوریا کے جنرل کو سلیوٹ ، بوکھلاہٹ کے ساتھ مصافحہ

واشنگٹن ( جنگ نیوز ) شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے ایک جنرل کے درمیان سلام اور مصافحے کے مناظر نشر کیے تھے جس کے بعد امریکا میں "میڈیا" تنازع کھڑا ہو گیا ،مختصر وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے پہلے شمالی کوریا کے مسلح افواج کے وزیر نو کوان چول کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم جنرل نے انہیں فوجی سلیوٹ کیا، اس پر ٹرمپ کے پاس بھی جوابی سلیوٹ کے سوا چارہ نہ تھا ، اس کے فوری بعد جنرل چول نے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھا دیا جس پر امریکی صدر یک دم بوکھلا گئے جسے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

تازہ ترین