• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی بڑی فلم ’’وجود‘‘ آج ریلیز ہوگی ،ایڈوانس بکنگ کیلئے کھڑکی توڑ رَش

عید کی بڑی فلم ’’وجود‘‘ آج ریلیز ہوگی ،ایڈوانس بکنگ کیلئے کھڑکی توڑ رَش

آگیا ہے وہ شاہکار جس کا تھا سب کو انتظار۔ لو، رومانس، سسپنس، تھرل اور ایکشن سے بھر پور عیدالفطر کی بڑی فلم ’’وجود‘‘ ہفتے کو ’’جیو اور جنگ گروپ‘‘ کے تعاون سے پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں یکساں مقبول سپر اسٹار اداکار جاوید شیخ کی ڈائریکشن میں تخلیق کی گئی تہلکہ خیز کہانی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکار شاہد اور ندیم بھی اپنی جاندار اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ جاوید شیخ، شاہد اور ندیم کا بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ دیکھنے کیلئے شائقین بے چین نظر آرہے ہیں۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ملک کے مختلف سینما گھروں میں کھڑکی توڑ رَش نظر آرہا ہے۔جاوید شیخ اپنی گفتگو کے ذریعے یہ پیغام دے چکے ہیں کہ یہ فلم اُن کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ ’’وجود‘‘ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی موجود ہیں جو اس فلم کی کامیابی کیلئے کافی پُرجوش دکھائی دیتی ہیں۔ فلم کی جھلکیوں کے ذریعے اب تک یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ’’جاوید شیخ‘‘ منفی کردار ادا کریں گے جبکہ دانش تیمور اور سعدیہ امتیاز اس فلم کے مرکزی کردار ہیں۔ تاہم دانش تیمور پائلٹ کا کردار ادا کریں گے یا جاسوس کا اِن تمام چیزوں میں ابھی تک سسپنس برقرار رکھا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں علی سلیم ، فریحہ الطاف ، فضا خان اور اسد محمود بھی نمایاں ہیں۔ ’’وجود‘‘ کی زیادہ تر شوٹنگ پاکستان اور ترکی کے حسین ترین مقامات پر کی گئی ہے جس کا عکس فلم کے دِل چھولینے والے گیتوں کے ذریعے چھلکتا نظر آرہا ہے۔ فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے اور عوام کی بڑی تعداد اِس فلم کی کامیابی کی نوید سنارہے ہیں۔ فلم کے دو گیت ’’وجود‘‘ اور ’’مجھے اب رہنا ہے ساتھ تیرے‘‘ نے بھی موسیقی کے شغف رکھنے والوں کے دِل جیت لئے ہیں۔ 

تازہ ترین