اس عید پر مشہور فنکارہ جینیفر لارنس کی کوئی فلم ریلیز تو نہیں ہو رہی ، تاہم ہم نے سوچا کہ آپ کو جینیفر لارنس کی خوبصورتی کے راز بتادیتے ہیں کیونکہ آپ ا س عید پر ان کے ٹپس پر عمل کرکے اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگا سکتی ہیں۔’’ہنگر گیمز ‘‘اور ’’ایکس مین‘‘ سے دنیا بھر کو اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے متاثر کرنے والی جینیفر لارنس بنا میک اپ بھی کما ل دکھائی دیتی ہے۔ اس کا چہرہ بے داغ اور اسکن دمکتی ہے۔ وہ زیادہ تر معمولی سی لپ اسٹک، لپ گلوز اور مسکارہ لگاتی ہے، فائونڈیشن تو بالکل بھی نہیں لگاتی۔ جینیفر کی اس بے مثال خوبصورتی کا راز ہے سونیا ڈیکر کے پاس جو اس کی اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ ہے۔ جو جانتی ہے کہ جینیفر کی خوبصورت جلد کو وقت سے آزاد کیسے رکھنا ہے۔
لیکویڈ گولڈ فیشل اور اومیگا آئل سے ٹوٹل لفٹ ٹریٹمنٹ
تو راز یہ کھلا کہ26سالہ جینیفر، سونیا ڈیکر اسکن کلینک باقاعدگی سے جاتی ہیں،جہاں وہ بہت سی بیوٹی ٹریٹمنٹ، خاص طورپر لیکویڈ گولڈ فیشل اور ٹوٹل لفٹ سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ جینیفرلارنس کے علاوہ جینیفر لوپز اور گوینتھ پالٹرو بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے سے پہلے یہاں حاضری لگاتی ہیں۔
بیورلی ہلز میں سیلیبریٹی فیشلسٹ سونیا ڈیکر ایک شو میں لیکویڈ گولڈ ٹریٹمنٹ کا راز کھول چکی ہیں، جس میں گولڈن سیرم لیکویڈ اومیگا آئل کا استعمال ہوتاہے اور یہ اومیگا 3،6 اور 9 کے ساتھ جلد کو انتہائی ہائڈریشن اور نورشمنٹ فراہم کرتاہے۔ سیرم سے بنا ماسک چہرے پر لگا کر24 قیراط سونے کی کئی شیٹس کی تہیں لگائی جاتی ہیں ۔ ساتھ ہی آکسیجن ٹریٹمنٹ اور ریڈ لائٹ تھراپی کے ساتھ سونے کو جلد میں سرایت کرنے دیا جاتاہے ، جس سے چہرے کی لکیریں اور جھریاں ستواں ہو جاتی ہیں۔
عمر کو دھوکا دینے والے سراپے کے لیے، یہ جلد کی ساخت پر پیاری سی قدرتی چمک چھوڑ جاتاہے ۔ یہ مہنگا ٹریٹمنٹ صرف دو ہزار ڈالر میں جیب پر بھاری پڑتاہے۔سونیا نےجلد میں پانی کی کمی دور کرنے، جلد کو پرسکون رکھنے ، مسام کو بھر ا بھرا رکھنے اور جلن وغیرہ سے بچنے کیلئے اومیگا آئل اور ایک کریم کانسخہ تیارکیاہے۔ ساتھ ہی ایک سن اسکرین بھی بنائی ہے جو نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں ، آلودگی اور عمر بڑھانے والے عناصر سے جلد کو دور رکھتاہے۔
سونیا ڈیکر کے 7 بیوٹی ٹپس
لیکویڈ گولڈ (یا اومیگا آئل ) ٹریٹمنٹ اور اسکن کیئر کے حوالے سے سیلیبریٹیز کی اسکن گرو’سونیا‘، جینیفر لارنس کو 7 اسپیشل بیوٹی ٹپس بھی بتا چکی ہے ،جس پر آپ چاہیںتو عمل کرسکتی ہیں۔
1۔ انجیکٹ کرنے والے فیشل استعمال نہ کریں ۔
2۔ صحت بخش کھانے کھائیں جو اینٹی آکسیڈنٹ ہوں، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوں اور ساتھ ہی دن بھر پانی پیتی رہیں۔
3۔ جِلد کی خرابیاں دور کرنے کیلئے بہت سارے ٹریٹمنٹس(Peel) ہیں ، وہ کرواتی رہیں ، سونیا ڈیکر کا سب سے پسندیدہ ٹریٹمنٹ ڈائمنڈ پیل (Diamond Peel)ہے ۔
4۔ آج کل بہت سے ٹریٹمنٹس ہیں جیسے ریڈیو فریکوئنسی، ایل ای ڈی لائٹس اور بوٹینیکل اسٹیم سیلز(botanical stem cells ) وغیرہ، اس اسے اپنی جِلد کو نئی زندگی بخشتی رہیں۔
5۔اہم تقریب قریب ہوتوکبھی بھی جارحانہ قسم کا ٹریٹمنٹ نہ کرائیں۔
6۔ کسی بھی تقریب کے دوران ،اپنے ساتھ سیرم یا آئل رکھیں تاکہ آپ اپنی چمک دمک برقرار رکھیں۔
7۔ اسکن کیئر پروڈکٹس استعمال کریں اور اپنی جِلد کی روزانہ بنیاد پر نشوونماکریں۔