• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اسٹاک مارکیٹ،عید کی چھٹیوں کےباعث ٹریڈنگ 3دن تک محدود

ریاض (اے پی پی) سعودی اسٹاک مارکیٹ میں عید کی چھٹیوں کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ 3 دن تک محدود رہی جس کی وجہ سے کاروباری مالیت کم رہی۔ رمضان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی کم رہی جس کی وجہ سے قیمتیں بھی گر گئیں۔ قیمتیں گرنے سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 20ارب ریال کی کمی ہوئی۔ 3دن میں پرائس انڈیکس 73.93پوائنٹس کی کمی کے بعد 8270.46پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں المراعی میں بہتری دیکھی گئی اور اس کی قیمت 58.20ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ نیشنل میڈیکل کیئر کی قیمت 4.8 فیصد اضافے کے بعد58.50ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ ناما کیمیکلز کی قدر 3.4فیصد اضافے کے بعد 28.25ریال تک بڑھ گئی۔ پیٹروکیم کی پرائس 7.38فیصد فروغ کے بعد 29.80ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ انرجی سیکٹر میں پیٹرو رابغ کو بھی فروغ حاصل رہا جس کی قیمت 7فیصد اضافے کے بعد 28.25ریال پر بند ہوئی۔ نقصان اٹھانے والی کمپنیوں میں یونائیٹڈ کوآپریٹو انشورنس شامل ہے جس کو تداول نے ان سیکٹر میں شامل کیا ہوا ہے جو اپنے سرمائے کا 20سے35فیصد حصہ گنوا چکے ہیں۔ ایسی کمپنیوں میں انویسٹرز کو سرمایہ کاری سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اس کی قیمت 4.29 فیصد کمی کے بعد 12.10ریال تک گرگئی۔ الراجحی تکافل کا نقصان بھی نمایاں رہا۔ جس کی قیمت 11.25فیصد انحطاط کے بعد 55.5ریال تک گر گئی۔ گزشتہ ہفتے سافکو نے 10فیصد کیش ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا جس کی ادائیگی کی تاریخ 8اگست رکھی گئی ہے۔ سافکو کی قیمت 1.1فیصد کمی کے بعد 60.30ریال پر بند ہوئی۔
تازہ ترین