• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملا فضل اللہ کی ہلاکت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نمایاں پیشرفت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(خبر ایجنسی)پاکستان کے نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا ہے، یہ بات انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے گفتگو میں کہی جنہوں نے ملا فضل کی ہلاکت کی تصدیق کے لیے نگراں وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا تھا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ناصر الملک نے اس اطلاع پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن کے خلاف کارروائی کی گئی اور تحریک طالبان پاکستان کی دہشت گرد کارروائیوں سے نقصان اٹھانے والے ملک میں یہ خبر طمانیت کا باعث ہے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی افغان صدر کی طرف سے تصدیق اس اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ دونوں ملکوں کی سلامتی کے لئے خطرہ بنے دہشت گردوں سے نمٹنا ضروری ہے۔ ناصر الملک نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان افغان امن کوششوں میں معاونت کرتا رہے گا۔
تازہ ترین