• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

100 سال تک توانائی فراہم کرنے والی ’’ایٹمی‘‘ بیٹری

100 سال تک توانائی فراہم کرنے والی ’’ایٹمی‘‘ بیٹری

روسی انجینئروں نے ایک ایسی بیٹری تیار کی ہے جو مسلسل 100 سال تک توانائی فراہم کرسکتی ہے ۔ماسکو میں واقع ٹیکنالوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف سپر ہارڈایند کاربن میٹریلز کے ماہرین نے ایک تابکار عنصر سے یہ بیٹری تیار کی ہے ،جس میں قدرتی طور پر بی ٹا انحطاط (ڈیکے )ہوتا ہےاور اس عمل سےوولٹیج (پوٹینشل )پید ا ہو تا ہے ۔اس لیے یہ بی ٹاوولٹائک بیٹری کہلاتی ہے ۔یہ بیٹریاں ایسے کاموں کے لیے موزوں ہیں جہاں چار جنگ محال ہوتی ہے ،جن میں انسانی جسم کے پیس میکر اور چھوٹے سیٹلائٹس شامل ہیں ۔اس بیٹری میں ماہرین نے 63نکل کے آئسو ٹوپ کو خاص سیمی کنڈکٹر ڈائیوڈز کےدرمیان رکھا ہے ،جنہیں ’’شاٹکی بیر ئیر‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔یہ بیر ئیر کرنٹ کو یک سمتی رکھتاہے یعنی آلٹر نیٹنگ کرنٹ کو ڈائر یکٹ کرنٹ میں تبدیل کر دیتی ہے ۔ماہرین کے مطابق ان میں سے ہر تہہ کی موٹائی دومائیکرو میٹر ہے اور یہ اندر موجود نکل آئسو ٹوپ کے ہر گرام سے بھرپور وولیٹج حاصل کرتی ہے ۔ ماہرین کو اُمید ہے کہ اس سے 3300 ملی واٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے ۔علاوہ ازیں یہ مریخ سے آگے خلائی مشن کے لیے بھی فائدے مند ثابت ہوگا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین