• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایئرکنڈیشنڈ ہیلمٹ

اس جدید دور میںماہرین ایسی ایسی چیزیں تیار کررہے ہیں ،جس کو دیکھ کر آپ حیرانی میں مبتلا ہوجائیں ۔حال ہی میں بنگلور کی ایک کمپنی نے ایئر کنڈیشنڈ ہیلمٹ تیار کیا ہے ۔اس کو ماہرین نے ’’بلیو آرمر ہیلمٹ ‘‘ کا نام دیا ہے ،جس کے اندر ایک جڑنے اور نکل جانے والا ایئر کولر لگا یا گیا ہے ۔یہ ایئر کولر سیکنڈوں میں ہیلمٹ کو ایئر کنڈ یشنڈ بنا کر سر کو فوری طور پر ٹھنڈا کرتا ہے ،تا ہم اس ہیلمٹ کے وزن میںکچھ اضافہ ہوا ہے ۔اس میں ایک چھوٹی بیٹری نصب کی گئی ہے جو سادہ انداز میں کام کرتی ہے ۔علاوہ ازیں اس میں پانی سے بھرے دو پائپ ہیں جن کے بخارات پنکھے سے ہیلمٹ کے اندر گھومتے رہتے ہیں اور اندرونی طور پر ہیلمٹ ٹھنڈا ہو جاتا ہے ۔کولر میں60 ملی میٹر پانی ،برقی پنکھا ،فلٹر اور 2500 ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے جسے بار بار چارج کیا جاسکتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق اسے 10 گھنٹے تک چارج کیا جائے تو یہ کار آمد رہتی ہے ۔اس ہیلمٹ کا ایک حصہ بلیو اسنیپ ہے جو لچک دار پٹی کی طر ح ٹھوڑی سے منسلک ہو جاتا ہے ۔اس میں لگا پنکھا ٹھنڈی ہوا کو ہیلمٹ کے اندر پھینک کر درجہ حرارت کو 6 سے 15 درجے سینٹی گریڈ تک کم کرسکتا ہے ۔اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہیلمٹ کا شیشہ نمی سے دھند لا نہیں ہوتا ۔فی الحال اس کی قیمت پاکستانی 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور یہ پانچ مختلف ڈیزائنوں میں دستیاب ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین