• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دھوپ اور بارش سے محفوظ رکھنے والی ’’ڈرون چھتری‘‘

دھوپ اور بارش سے محفوظ رکھنے والی ’’ڈرون چھتری‘‘

جاپانی کمپنی نے ایک ایسی ڈرون چھتری بنائی ہے جسے ہاتھ میں لینے کی ضرروت نہیں ہے بلکہ یہ ازخود آپ کےسر پر رہتے ہوئے آپ کو دھوپ اور بارش سے بچاتی ہے۔یہ ڈرون چھتری مصنوعی ذہانت اور کیمرے کی مدد سے پرواز کرتی ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اس کو’’ ڈرون چھتری‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔یہ دھوپ اور بارش میں یکساں طور پر مفید ہے اور مکمل طور پر ہینڈز فری ہے ۔یعنی آپ اس کے ساتھ فون استعمال کرسکتے ہیں ،سامان اُٹھا کر سفر بھی کرسکتے ہیں ۔اس چھتری کا وزن تقریباً 8 کلو گرام ہے اور فی الحال یہ 20 منٹ تک پراوز کر سکتا ہے لیکن ماہرین کوشش کررہے ہیں کہ اس کے وزن میں ایک کلو گرام کمی کرکے اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھا دیں ۔ماہرین کے مطابق اگرتیزبارش ہو اور ہوابھی چل رہی ہو تو وہ بھی اس کی پرواز پراثر انداز ہوسکتی ہے ۔کمپنی کے مطابق یہ چھتری 2019 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس کی قیمت پاکستانی 28 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین