• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

مانسہرہ کے علاقے بیلہ سچہ کے قریب جیپ کھائی میں گرگئی ،حادثے میں 10جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں مرے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہےجن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں5افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

بیلہ سچہ کے قریب گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاکر گری ، مرنے والوں میں 6خواتین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین