• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف الیکشن کیلئے مربوط حکمت عملی بنائیں گے، نگراں وزیراعظم

شفاف الیکشن کیلئے مربوط حکمت عملی بنائیں گے، نگراں وزیراعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ انتخابات کاپرامن انعقادحکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پرامن،شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے وفاق ،صوبائی حکومتوں اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی بنائے گا۔ کسی کو امن خراب کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔سیکورٹی ادارے امن وامان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو گورنر ہائوس میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین