ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹرززراعت و توسیع نے ملتان سمیت دیگر اضلاع میں زرعی افسران کو گاڑیاں فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ زراعت میں حالیہ عرصے میں کسانوں کو زرعی سہولیات کی فراہمی کے لئے 170سے زائدنئی گاڑیاں 800سی سی خرید کی گئی ، اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہ ضلع ملتان میں زرعی توسیعی منصوبے کے تحت9گاڑیاں ، لودھراں میں 5،خانیوال میں 7،وہاڑی میں 13،ڈیرہ غاز ی خان میں 6،لیہ میں 7،راجن پور میں 5مظفر گڑھ میں 12، بہاولپور میں 12، بہاولنگر میں 12، رحیم یار خان میں 18فیصل آباد میں 18، جھنگ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7، ساہیوال میں 4، پاکپتن 5، اوکاڑہ 9،میانوالی 4اور بھکر 7گاڑیاں دی جانی ہیں جس کا مقصد زراعت کو فروغ دینا ہے تاکہ فیلڈ میں جاکر زرعی افسران کاشتکاروں کی معاونت کرسکیں ۔