• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا کے خلاف ارجنٹائن کو کامیابی کیلئے آئوٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس دینا ہوگی، ناصر اسماعیل

نائیجیریا کے خلاف ارجنٹائن کو کامیابی کیلئے آئوٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس دینا ہوگی، ناصر اسماعیل

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور کوچ ناصر اسماعیل نے کہا ہے کہ نائیجیریا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئس لینڈ کو 2-0 کی شکست دیکر ورلڈ کپ ناک آئوٹ مرحلے میں کھیلنے کی امیدوں کو روشن کرلیا ہے۔ ارجنٹائن ہمیشہ افریقی ٹیم کے خلاف آف کلر نظر آئی ہے اس لئے ارجنٹائن کو نائیجریا کو ہرانے کیلئے آئوٹ اسٹینڈنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔برازیل نے کوسٹا ریکا کے خلاف انجری ٹائم میں دو گول کئے، نیمار نے ٹورنامنٹ کا پہلا گول کرنے کے بعد شکرانہ اد کیا۔

’جنگ ‘سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی تاریخ رہی ہے کہ بڑی ٹیموں کو چھوٹی ٹیموں کے خلاف زیادہ محنت و مشقت کرنی پڑتی ہے۔ چھوٹی ٹیموں سے منسلک کھلاڑی پورا سیزن ساتھ کھیلتے ہیں اس کا ایڈوانٹیج انہیں ملتا ہے جبکہ بڑی ٹیموں کے بیشتر کھلاڑی ملک سے باہر بڑی بڑی لیگس میں شرکت کررہے ہوتے ہیں اس لئے ٹیم کے ساتھ ان کا کمبی نیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائیجریا نے آئی لینڈ کو دو صفر سے شکست دی لیکن آئیس لینڈ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف میں نائجیریا کو ٹف ٹائم دیا۔ دوسرے ہاف میں نائیجرین کھلاڑی چھا گئے اور دو گول کئے۔ سب سے دلچسپ میچ برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان تھا۔ کوسٹا ریکا نے چیمپئن ٹیم کو انتہائی ٹف ٹائم دیا۔ اسے نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور برازیل کے ٹاپ کھلاڑیوں کو روکے رکھا چند ایک موو ہوئی بھی تو ان کا شاندار انداز میں دفاع کیا۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھاکہ میچ برابری پر ختم ہوگا لیکن کھیل کے اختتامی لمحات کے انجری پلس ٹائم میں کوٹینہو اور کپتان نیمار نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو فتح دلوائی۔ نیمار نے خاص طور پر گول کرنے کے بعد شکرانہ ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سربیا اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان مقابلہ بھی اچھا رہا۔ سربیا کے مٹرووک نے پانچویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتردی دلائی اور پہلے ہاف میں شاندار دفاع کیا لیکن دوسر ےہاف میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی پلاننگ کے ساتھ گرائونڈ میں آئے اور دو گول کرکے 2-1 کی فتح حاصل کی۔

تازہ ترین