• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میٹروپولیٹن کا حصہ ہوتے ہوئے سہولیات سے محروم ہے ،اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں کلی شاہجہان میں ملک رمضان مہترزئی کی رہائش گاہ پر ورکرز اجتماع سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی رکن ملک عبدالشکور کاکڑ ، نامزد امیدوار برائے این اے 264کوئٹہ ون ارباب غلام ایڈووکیٹ ، حلقہ پی بی 24 کوئٹہ Iملک نعیم خان بازئی ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین ، ملک رمضان مہترزئی ، ملک سنگین خان ، حاجی آصف کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوئٹہ کے عوام پر اکثر غیر مقامی افراد حکمرانی کرتے رہے ہیں جس میں بہت سے عوامل کا عمل دخل اپنی جگہ لیکن اس میں یہاں کے عوام کا بھی قصور ہے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کا حصہ ہوتے ہوئے تمام تر سہولیات سے محروم ہے آج یہاں کے شہری تعلیم ، صحت ، پینے کے پانی ، نکاسی آب اور امن کے قیام کے لئے ترس رہے ہیں ۔ عوامی نیشنل پارٹی برسراقتدار آکر یہاں کے دیرینہ مسائل کو پہلی فرصت میں حل کریگی۔درایںاثناء حلقہ پی بی 25کوئٹہ ٹو کا اجلاس باچاخان مرکز میں زیر صدارت سرکل صدر عبدالعزیز کاکڑ منعقد ہوا جس میں حلقہ پی بی 25 امیدوار رشید خان ناصر ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا ، سرکل صدر عبدالعزیز کاکڑ اور انتظامی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ انتخابی مہم کو مزید تیز تر کرنے کے لئے رابطہ مہم ، اولسی جرگوں اور حلقہ میں جلسے منعقد کرنے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے اور اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ 
تازہ ترین