• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر اکیڈمی کی رکنیت کے لیے 59 ممالک کے 928 افراد کو دعوت


فلمی دنیا کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ ’آسکر‘ دینے والے ادارے ’دی اکیڈمی ا ف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ نے دنیا کے 59 ممالک کے 928 اداکاروں، لکھاریوں، کیمرامین اور کوریوگرافر سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو رکنیت حاصل کرنے کے لیے دعوت نامے بھجوادیے۔

آسکر اکیڈمی کی رکنیت کے لیے 59 ممالک کے 928 افراد کو دعوت

یہ ایوارڈ فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے، تقریبا دنیا کے ہر ملک کے فنکار، فلم لکھاری، ڈائریکٹر اور کیمرامین کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے یہ ایوارڈ ملے۔

آسکر ایوارڈ دینے والی اکیڈمی کے اس وقت بھی 6 ہزار سے زائد امیدوار ہیں، جن میں سے سے زیادہ مرد ہیں۔

آسکر اکیڈمی کی رکنیت کے لیے 59 ممالک کے 928 افراد کو دعوت

آسکراکیڈمی کو زیادہ مردوں کو نمائندگی دینے اورسیاہ فام لوگوں کے مقابلے زیادہ ترسفید فام لوگوں کو رکنیت دینے جیسے معاملات پر تنقید کا سامنا تھا۔

اکیڈمی نے اس بار زیادہ تر خواتین کو دعوت دی ہے بلکہ ساتھ ہی اکیڈمی نے پہلی بار مردوں کے مقابلے خواتین اور سفید فام لوگوں کے مقابلے سیاہ فام سمیت دنیا کے مختلف خطوں کے افراد کو رکنیت کی دعوت دی۔

آسکر اکیڈمی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جن افراد کو دعوت دی گئی ہے، ان میں سے جو بھی دعوت کو قبول کریں گے، انہیں ممبر شپ دی جائے گی۔

آسکر اکیڈمی کی رکنیت کے لیے 59 ممالک کے 928 افراد کو دعوت

خیال رہے کہ ’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ کی جانب سے دیے جانے والے ایوارڈ کو ’آسکر‘ سمیت ’اکیڈمی‘ ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے۔

اکیڈمی نے امریکا، برطانیہ، روس، بھارت، فرانس، ایران، جرمنی اور اٹلی سمیت دنیا کے 59 مختلف ممالک کے 928 اداکاروں، ڈائریکٹرز، لکھاریوں اور کیمرامین کو رکنیت کی دعوت دی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین