انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئر لینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے آئر لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئر لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 236 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آئر لینڈ کی جانب سے لورکان ٹکر نے 94 اور گریتھ ڈیلنی نے 56 رنز بنائے۔
عمان کی طرف سے شکیل احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 18 اوورز میں 139 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم نے 50 اور حماد مرزا نے 46 رنز بنائے۔
آئر لینڈ کی طرف سے جوش لٹل نے 3، میتھیو اور بیری میک کارتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں آئر لینڈ اور عمان کی ٹیمیں اب تک 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں تاہم دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔