• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پبلک سکول اینڈ کالج کو ماڈل بنایا جائے:کمشنر ندیم ارشاد کیانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ تعلیمی ضروریات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کریں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان پبلک سکول اینڈ کالج کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفرازاحمد اور پرنسپل ملتان پبلک سکول اینڈ کالج ثمینہ خان بھی موجود تھیں،کمشنر نے کہا کہ ملتان پبلک سکول اینڈ کالج ہمارا بہترین ریذیڈینشل ادارہ ہے، اس کے معیار تعلیم کو بہتر کرنے ، تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل، ہارس کلب و سوئمنگ پول کے قیام سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف کی ہائرنگ ہماری ترجیحات ہیں،کمشنر نے مزید کہا کہ اس تعلیمی ادارے کو ماڈل بنایا جائے، وسائل کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر پیش نہیں آئے گی۔
تازہ ترین