• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

”طیفا اِن ٹربل “ کا بالی ووڈ فلموں کو چیلنج صرف ”یوٹیوب“ پر فلم کے70 لاکھ ہٹس


سپر اسٹار اداکار و گلوکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ”طیفا اِن ٹربل“ نے بالی ووڈ فلموں کو چیلنج دے دیا ہے۔

”طیفا اِن ٹربل “ کا بالی ووڈ فلموں کو چیلنج  صرف ”یوٹیوب“ پر فلم کے70 لاکھ ہٹس

یہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی سرپرائز پر سرپرائز دے رہی ہے۔ طیفے کے ایکشن کے سب دیوانے بن گئے ہیں، ٹیزر، ٹریلر اور ”آئٹم نمبر“ کا جادو بھی سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

اس فلم کے صرف ”یوٹیوب“ پر اب تک تقریباً 70 لاکھ کے قریب ہٹس آگئے ہیں۔

”طیفا اِن ٹربل “ کا بالی ووڈ فلموں کو چیلنج  صرف ”یوٹیوب“ پر فلم کے70 لاکھ ہٹس

طیفا اِن ٹربل کے ایکشن اور ساؤنڈ افیکٹس پر خاص توجہ دیتے ہوئے اِسے عالمی معیار کے مطابق تخلیق کیا گیا ہے جس کے سب ہی معترف ہیں۔

ٹریلر میں نظر آنے والی جھلکیوں کو دیکھ کر شائقین نے اس فلم کو پاکستان کی سب سے بہترین فلم قرار دینا شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین