• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی چمک پر دولہا خوفزدہ، دلہن کا شادی سے انکار

بجلی کی کڑک پر دولہاخوفزدہ، دلہن کا شادی سےانکار

بھارت کی ایک شادی میں دولہے کی عجیب و غریب حرکتیں دیکھ کر دلہن نے شادی سے منع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ایک گاؤں کی شادی میں اچانک بجلی چمکنے لگی جسے دیکھ کر دولہا شدید خوفزدہ ہو گیا اور اس نے عجیب طرح کی حرکتیں شروع کر دیں ۔

دولہے کی ان پر اسرار حرکتوں پر دلہن نے شادی کرنے سے فوراً علی الاعلان انکار کر دیا۔

دوسری جانب دولہے کے رشتہ داروں نے دلہن کے انکار پر احتجاج کیا ، ان کا کہنا تھا کہ شادی کی رسومات ادا ہو چکی ہیں مگر دلہن والوں نے بھی ان کا منہ توڑ جواب دیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے شادی کا منڈک جنگی منظر پیش کرنے لگا تاہم پولیس نے دلہن کے تین رشتہ داروں کو گرفتار کر کے جھگڑا ختم کروایا۔

تازہ ترین