• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفر شاہ کیخلاف حساس ڈیٹا چوری کا مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفر علی شاہ کے خلاف نادرا کا سرکاری وحساس ڈیٹا چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ کوچیف آف سٹاف نادرا ہیڈکوارٹر زکرنل (ر)طاہر مقصود خان نے بتایاکہ سید مظفر شاہ نادرا میں بطور ڈپٹی چیئرمین کام کرتا تھا جسے کچھ عرصہ پہلےملازمت سے فارغ کیاگیا جو جاتے ہوئے اپنی ذاتی چیزوں کے ساتھ ادارے کاسامان بمعہ حساس سرکاری ریکارڈ بھی ساتھ لے گیا۔مدعی نے پولیس کوبتایاکہ اس جرم کاعلم ہوتے ہی ادارے نے سیدمظفرعلی شاہ سے رابطہ کیااوراس سے چوری شدہ اشیاء ،حساس ریکارڈ واپس کرنے کا کہا اورمتعددبارانتباہ کیا۔ادارے کوحساس ریکارڈکے غلط استعمال کاشدیداندیشہ ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جلدازجلدگرفتارکیاجائے اوراس کے قبضے سے مذکورہ اشیاء جن کی تفصیل لف ہےاورحساس ریکارڈبرآمدکرایاجائے۔ادھرسید مظفر علی شاہ نے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ میرے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر جھوٹی اور بے بنیاد ہےاورمیں خودپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں ۔
تازہ ترین