آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’عمران خان نے اعلیٰ نسل کے لوٹے جمع کئے ہیں‘

’عمران خان نے اعلیٰ نسل کے لوٹے جمع کئے ہیں‘

سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاتھاکہ میں سیاست سے لوٹوں کو ختم کردوں گا لیکن انہوں نے اقتدار میں آنے کے لئے ملک بھر سے اعلیٰ نسل کے لوٹے جمع کئے ہیں۔

پشاور کے حلقہ این اے 27 میں جلسے سے خطاب میں امیر حیدرخان ہوتی نے کہا کہ باچا خان کے پیروکار سرخ جھنڈے کے ساتھ میدان میں نکلے ہیں،25جولائی کو پشتون قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

ان کا کہناتھاکہ پرویز خٹک کہتے تھے کہ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست ختم کردی ہے،لیکن پشتونوں کی یہ پارٹی ختم ہونے والی نہیں ہے۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کا خزانہ خالی کردیا ہے ،آج سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں،جو منصوبے اے این پی نے شروع کیے تھے پی ٹی آئی وہ بھی مکمل نہیں کرپائی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ لوٹوں اور ضمیر فروشی کی سیاست کو ختم کر دیںگے لیکن آج انہوں نے جیتنے کیلئے اعلی نسل کے لوٹے جمع کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید