• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آواز کی ارتعاش سے دانت صاف کرنے والا برش

ایک نجی کمپنی نے ایسا ٹوتھ برش بنایا ہے جو آواز کی ارتعاشات سے دانت صاف کرسکتا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف 30 سیکنڈ میں دانتوں کو مکمل طور پر صاف کرتا ہے ۔یہ ایک بتیسی نما ٹوتھ برش ہے جسے استعمال کرنا بہت آسان ہے ۔اس میں موجود ریشے کچھ اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں جو تمام دانتوں سے مس ہوجاتے ہیں ۔ٹوتھ بر ش کو دو سائز میں تیار کیا گیا ہے ۔اس میں ایک موٹر بھی نصب ہے جو آواز کے ساتھ ارتعاش پیدا کرتی ہے ۔اس کے ریشے غیر معمولی رفتار پر ایک منٹ میں 25 ہزار مرتبہ دانتوں سے رگڑتےاور ٹوتھ پیسٹ کو جھاگ میں تبدیل کرتے ہیں اور دانتوں کے درمیان کا میل بالکل صاف ہو جاتا ہے ۔اس کو کسی بھی ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ایک مرتبہ چارج کر کے 10 دن تک بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔اس کے ساتھ ایک وائر لیس چار جر پلیٹ بھی مو جو دہے ۔فی الحال اس کی ابتدائی قیمت 9 ہزار رکھی گئی ہے ،مارکیٹ میں یہ رواں سال ستمبر تک پیش کیاجائے گا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین