• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موبائل فون گرنے پر نقصان سے بچانے والا ’’ایئر بیگ‘‘

موبائل فون گرنے پر نقصان سے بچانے والا ’’ایئر بیگ‘‘

اس جدید دور میں ماہرین نت نئی چیزیںمتعارف کرنے میں سر گرداں ہیں ۔گزشتہ دنوں ایک ’’موبائل ایئر بیگ ‘‘ تیار کیا گیا ہے جو موبائل کو گرنے کی صورت میں ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے ۔اس کو جرمن کی آلین یونیورسٹی کے ایک طالبہ نے بنایا ہے ،اس میں موجود نظام کو ’’ایڈ کیس ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔یہ نظام موشن سنسر کے تحت کام کرتا ہے ۔جب بھی آپ کا فون ہاتھ سے گرے گا تواس کا سینسر متحرک ہوجاتا ہے اور فون کے چاروں کناروں سے نوک دار ٹکڑے نکل آتے ہیں جو فون کو براہ ِراست زمین سے ٹکرانے نہیں دیتے۔یہ نظام کار میں لگے ایئر بیگ کی طرح کام کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس میں لگے سنسر حرکت محسوس کرنے میں اتنے حساس ہیں کہ ہاتھ سے موبائل گرتے ہی وہ یہ جان لیتے ہیں کہ اب یہ زمین پر ہی گرے گا ۔فوری طور پر چاروں کونوں سے مڑے ہوئے پلاسٹک کے نوک دار ٹکڑے نکلتے ہیں ۔عام طور پر یہ کونے اسپرنگ کی مدد سے دبے رہتے ہیں اور گرنے سے پہلےباہر نکل آتے ہیں ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین