• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ حکومت کا ڈیڑھ سو ارب کا گردشی قرض عوام دیں گے

گزشتہ حکومت کا ڈیڑھ سو ارب کا گردشی قرض عوام دیں گے

گزشتہ حکومت نےگردشی قرض کی ادائیگی کے 150ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا،عوام سے بجلی کے ٹیکس کی مد میں 150 ارب روپے کی وصولی شروع کردی گئی۔

گردشی قرضے کا بوجھ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی کے صارفین پر ڈال دیاگیا۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق دسمبر 2017ء تک گردشی قرض 514 ارب روپے تھا، حکومت نے ماضی میں بھی گردشی قرض ادائیگی کیلئے 180 ارب قرض لیا۔

حکام وزارت خزانہ کا اس قرض کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ رقم بھی صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی گئی۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ سال بجلی پر 118 ارب روپے سبسڈی ادا کی۔

تمام وصولی کا اعتراف حکام وزارت خزانہ نے گردشی قرضے سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی میں کیا۔

تازہ ترین