• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انڈونیشین خاندان اس وقت دنگ رہ گیا جب ان کے گھر کی خاتون جنہیں انہوں نے اٹھارہ ماہ قبل سمندر میں ڈوبتے دیکھاتھا وہ اسی ساحل پر زندہ سلامت بیہوشی کی حالت میں پائی گئی۔

اٹھارہ ماہ قبل سمندر میں ڈوبی خاتون زندہ مل گئی

پچھلے سال جنوری کے اوائل میں مغربی جاوا میں ایک بہت بڑی سمندری لہر 53 سالہ نیننگ سنارسی کو بہا لے گئی تھی اور حکام اسے مردہ سمجھ بیٹھے تھے۔

دوسری جانب مردہ سمجھی جانے والی خاتون کی لاش اٹھارہ مہینوں میں کبھی بھی نہیں ملی جبکہ خاتون کے خاندان کو اس بات کی امید تھی کہ نیننگ سنارسی زندہ مل جائے گی اور یہ معجزہ سامنے آگیا۔

اٹھارہ ماہ قبل سمندر میں ڈوبی خاتون زندہ مل گئی

خاتون کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو پراسرار خواب آنے لگے تو وہ ہفتہ کے روز اسی ساحل پر واپس گئے اور انہوں نے دیکھا کہ نیننگ سنارسی اٹھارہ ماہ بعد بیہوشی کی حالت میں اسی ساحل پر پڑی ہوئی ہے جبکہ جس رات اسے سمندری لہر بہا لے گئی تھی اسی وقت کے کپڑے بھی اس نے زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

اٹھارہ ماہ قبل سمندر میں ڈوبی خاتون زندہ مل گئی

سنارسی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی جسمانی حالت بہتر ہے اور توقع ہے کہ وہ پوری طرح صحتیاب ہوجائے گی۔

تازہ ترین