گوجرانوالا(مانیٹرنگ سیل)عدالت نےاحسن اقبال حملہ کیس کے ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،مرکزی ملزم عابد حسین سمیت پانچوں ملزم عدالت میں پیش،عدالت نے 17 جولائی کواستغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا،گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کے جج عمران علی کی عدالت میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مرکزی ملزم عابد حسین سمیت پانچوں ملزم عدالت میں پیش کئے گئے۔ عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد کردی تاہم پانچوں ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے اگلی پیشی 17 جولائی کواستغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔مرکزی ملزم عابد سے عدالت نے درخواست کی کہ وہ غریب آدمی ہے اس لئے وکیل نہیں کرسکتا، اسے سرکاری وکیل مہیا کیا جائے، جس پر عدالت نے شازیہ ہمایوں کو ملزم کا سرکاری وکیل مقررکردیا۔واضح رہے کہ 6 مئی کو احسن اقبال نارروال میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد حسین نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کو لگی۔