• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کوچ حنیف خان کی اہلیہ کی تدفین،پی ایچ ایف کا اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر،سابق چیف سلیکٹر حنیف خان کی اہلیہ اور اولمپئین حسیم خان کی چچی مسرت حنیف اتوار کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی انہیں یاسین آباد کے قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا، مرحومہ کی عمر 55برس تھی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین، سابق ہاکی اولمپئینز قمر ابراہیم، دانش کلیم، سمیر حسین، کے ایچ اے کے سکریٹری فاروق خان، گلفراز خان، حیدر حسین، ابوذر امرائو، انور فاروقی، نسیم حسین، پروفیسر رائو جاوید ، زاہد شہاب،عظیم خان، جاوید اقبال، انٹر نیشنل ہاکی پلیئر محمد علی خان، عارف بھوپالی، پرویز اقبال، کے علاوہ مختلف کھیلوں کی اہم شخصیات نے شر کت کی، مرحومہ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر (ر) خالد کھوکھر، سکریٹری شہباز احمد، سابق صدر اختر رسول، سکریٹری رانا مجاہد علی خان، آصف باجوہ، حسن سردار، قمر ضیاء، سلیم ناظم، منظور جونیئر، منظور الحسن، ایس او اے کے صدر رشید ملک، سکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدے دار غلام محمد خان، اسلم خان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے، مرحومہ کے سوئم کے سلسلے میں منگل کو بعد نماز ظہر تا عصر بی65بلاک نو گلشن اقبال میں خواتین کے لئے اور مردوں کے لئے مسجد عثمان غنی بلاک نو گلشن اقبال نز د اردو یونیورسٹی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تازہ ترین