• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سعودی عرب، بلو وہیل نے ایک اور جان لے لی

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران بلو وہیل گیم نے دوسرے بچے کی جان لے لی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے ایک نواحی دیہاتی علاقے میں بلو وہیل گیم میں مبتلا تیرہ سالہ بچی نے خود کو پھانسی دیکر خودکشی کرلی، پولیس نے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں بلو وہیل کا شکار ہوکر خودکشی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل مغربی شہر ابہا میں بارہ سالہ عبدالرحمان نے پردے کی رسی سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی تھی۔

تازہ ترین