ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو والدین موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اپنے بچوں کے برے رویوں یا برتاؤ کے ذمہ دار ہیں۔
سائنسدانوں نے یہ انکشاف ’’ٹیکنوفیرنس‘ (آمنے سامنے ہونے کے باجودٹیکنالوجی آلات کی وجہ سےباہمی گفتگو میں تعطل) نامی مطالعے کے دوران کیا جس میں تقریباً 200 خاندانوں نے حصہ لیا۔
سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ کھانے کے دوران ٹیکنوفیرنس بچوں میں مایوسی پیدا کرسکتی ہے جس سے ان میں چڑچڑاپن، بدمزاجی، خاموشی اور غصہ پن پیدا ہوجاتا ہے۔
جرنل پیڈیاٹرک ریسرچ میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ بچوں میں برے رویے کا گہرا تعلق ان کی ماؤں کے موبائل فون کے استعمال سے ہے۔
حالیہ تحقیق کے مطابق زیادہ تر والدین ٹی وی، کمپیوٹر، ٹیبلیٹس اور اسمارٹ فونز پر روزانہ 9 گھنٹے خرچ کرتے ہیں، اس دورانیے کے تیسرے حصہ کا استعمال زیادہ تر اسمارٹ فونز پر اکثر و بیشتر خاندانی سرگرمیاں جیسے کہ کھانا یا سونے کے وقت کیا جاتا ہے۔