• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز

ہاتھ شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں، خوبصورت ہاتھوں کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے۔ چہرے کی شادابی اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے خواتین جس طرح محنت کرتی ہیں اسی طرح ہاتھوںکی خوبصورتی پر بھی خاصی توجہ دی جاتی ہے۔بات ہو ہاتھوں کی خوبصورتی کی اور نیل پالش کا ذکر نہ آئے یہ تو ناممکن سی بات ہے ۔نیل پالش کے ذریعے ہاتھوں کی دلکشی اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔نیل پالش لگانا اب فیشن انڈسٹری کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے ،ریمپ پر واک ہو یا کوئی تقریب، خواتین کے ہاتھ نیل پالش کے بغیر نظر نہیں آتے ۔ موسم گرما کے آغاز سے ہی جس طرح ملبوسات کے لیے رنگوں کا انتخاب خواتین کو ستانے لگتا ہے اسی طرح نیل کلرز ٹرینڈز کو لے کر خواتین کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ 

موسم کے بدلتے ہوئے رنگوں کو دیکھتے ہوئے نیل پالش کا رنگ منتخب کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ نیل کلر میں کیا ان ہے اور کیاآؤٹ،کون سا نیل آرٹ اس موسم میں خاصا مقبول ہے اور کون سا کم، یہ سوال خواتین میں زیرِ بحث ہوتے ہیں۔ تو آئیےہم بھی کچھ بات کرلیتے ہیں موسم گرما کےنیل پالش کلر اور نیل آرٹ پر ۔

نیل کلرز

سوفٹ گرے :ہلکا سرمئی رنگ موسم گرما میں نیل پالش کےبہتر رنگوں میں سے ایک ہے ۔سوفٹ گرے نیل کلر کو بلیک کلرکے ہمراہ نیل آرٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ رنگ موسم گرما کے دوران ہاتھوں میں کافی بھلا محسوس ہوتا ہے ۔

لائٹ گرین :فلیگ گرین اور بوتل گرین نیل کلر کے بجائے اس موسم میں لائٹ گرین کلر کی نیل پالش کا انتخاب کریں، یہ رنگ گرمیوں میں آپ کو موسم گرما کے مشروبات کی بھی یاد دلائے گا، ساتھ ہی آپ کے خوبصورت ہاتھوں کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں مددگار ہوگا۔

اسکائی بلو:اکثر خواتین فیروزی رنگ کی نیل پالش کا استعمال کم کرتی ہیں لیکن یہ رنگ موسم گرما میں نیل کلر کےساتھ ساتھ موسم گرما کے ملبوسات میں بھی کافی ’اِن‘ ہے ۔

اورنج :یہ رنگ اگرچہ آپ کو موسم سرما کےمالٹوں کی یاد دلائے گا لیکن گرمی کی شدت میں آپ کے ناخنوں پر لگا کافی ٹھنڈا ٹھنڈا محسوس ہوگا۔

الٹراوائلٹ:الٹرا وائلٹ رنگ سال کا بہترین اور پسندیدہ رنگ ہے، الٹرا وائلٹ نیل پالش کی اہم خوبی یہ ہے کہ اسے گوری، گندمی اور سانولی ہر قسم کی رنگت کی حامل خواتین استعمال کر سکتی ہیں ۔

گولڈن:گولڈن کلر کی نیل پالش کو موسم گرما میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ،یہ رنگ میٹ اور گلیٹر دونوں شیڈز میں ہاتھوں کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

سفید:وائٹ نیل کلر موسم گرما کے لیے بہترین ہے ،اس رنگ کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس رنگ کی نیل پالش سانولے او ر گورے دونوں قسم کے ہاتھوں میں بہترین لگتی ہے۔

نیل آرٹ

نیل کلر کے علاوہ گرمیوں کے مشہورنیل آرٹ ڈیزائن کونسے ہیں، آئیے ان پر بھی ایک ایک نظر ڈالتے ہیں۔

فریش فروٹ نیل آرٹ :جی ہاں!فریش فروٹ نیل آرٹ ٹرینڈ ،موسم گرما میں چونکہ اسٹرابیری اور تربوزخاصے شوق سے کھائے جاتے ہیں تو کیوں نہ ان پھلوں کو نیل آرٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جائے ۔اس نیل آرٹ کے ذریعے فریش فروٹ بناکرناخنوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، اگرآپ بھی فیشن کی دلدادہ ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہ رہی ہیں تو آپ کو چاہیے کہ تربوزی آرٹ کو اپنے ناخنوں پر ضرورآزمائیں اور ہر کسی سے داد پائیں۔

سن رائز نیل آرٹ :سن رائز نیل آرٹ موسم گرما کے نیل آرٹ ٹرینڈ میں سے ایک ہے، اس نیل آرٹ کو ناخنوں پر لگانےکے لیےپیلی اور اورنج نیل پالش کاا ستعمال کیا جاتا ہے۔ سورج کو ذہن میں رکھتے ہوئے ناخنوں پر نیل آرٹ سے مختلف قسم کے خوبصورت اسٹائل ترتیب دیے جاتے ہیں۔

ماربل نیل آرٹ :ماربل نیل آرٹ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے لیےنیل پالش کے قطروں کو پانی کی اوپری سطح پر گراکر ایک ڈیزائن بنایا جاتا ہے اور پھر اس ڈیزائن کو ناخنوں پر منتقل کیا جاتا ہے، یہ ماربل نیل آرٹ کہلاتا ہے۔ فری ڈراگنگ میں جیومیٹریکل ڈیزائن بنایاجاتا ہے جبکہ فری ڈراپنگ اسٹائل میں گول ڈیزائن بناتے ہیں۔ اس نیل آرٹ کو بھی موسم گرما میں ٹرینڈ کے طور پراستعمال کیاجاسکتا ہے۔

ہاٹ پنک :کیا پنک کلر آپ کا بھی پسندیدہ ہے ،اگر ایسا ہے تو موسم گرما میں ہاٹ پنک نیل آرٹ ضروربنائیں، ہاٹ پنک نیل آرٹ میں خواتین شیڈ کے ذریعے ڈارک پنک نیل کلرکو آدھے ناخنوں پر مختلف اسٹائل سے لگاتی ہیں جو گرمی میں دیکھنے میں بے حد بھلے لگتے ہیں اور ہاتھوں کی دلکشی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین