• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی شدہ کینسر کے مریض زیادہ عمر پاتے ہیں، تحقیق

شادی شدہ کینسر کے مریض زیادہ عمر پاتے ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ شادی شدہ کینسر کے مریض غیر شادی شدہ کینسر کے مریضوں سے زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔

جرنل آف کلینکل آنکولوجی میں شائع ہونے والی ہارورڈ کے محققین کی رپورٹ کے مطابق شادی شدہ افراد کینسر کے مرض سے پہلے ہی اسٹیج پر پر نمٹ لیتے ہیں یعنی اکثر و بیشتر ان کا علاج کامیابی کے ساتھ مکمل ہوجاتا ہے کیونکہ وہ علاج میں جلدی کرتے ہیں۔

شادی شدہ کینسر کے مریض زیادہ عمر پاتے ہیں، تحقیق

رپورٹ کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا شادی شدہ افراد میں بچنے کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ اپنے جیون ساتھی کی جانب سے ہمت بڑھانے کے باعث ایسے مریض اکثر مزید موزوں علاج کا سہارا لیتے ہیں۔

محققین کے مطابق 2004 سے 2008 تک کے درمیان 734889 افراد میں کینسر کے مرض کی شناخت ہوئی جبکہ تحقیق کے نتائج کے مطابق غیر شادی شدہ افراد میں سے 17 فیصد میں کینسر کا مرض مزید پھیلنے کا امکان تھا ۔

تازہ ترین