• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


رحیم یارخان کی سڑکوں پر لگے بینرز کے ذریعے پیغام دیا جارہا ہےکہ ’ووٹ کو عزت نہیں ووٹ کی قیمت دو ‘شاہی روڈ پر ’400ووٹ برائے فروخت ‘ کے بینرز لگ گئے ۔

رحیم یار خان میں 400ووٹ برائے فروخت

پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں ایک شہری محمد صادق نے رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل ووٹ برائے فروخت کے بینرآویزاں کردئیے ۔

محمد صادق کے 400ووٹ برائے فروخت کے بینرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،مگر انہوں نے ان بینرز پرووٹوں کی قیمت درج نہیں کی ۔

رحیم یار خان میں 400ووٹ برائے فروخت

بینرز لگانےو الے کا کہنا ہے کہ علاقے کے ووٹرز کو صاف پانی ،سڑکیں ،گیس ،بجلی اور نکاسی آب کی سہولیات حاصل نہیں ہیں جو امیدوار یہ دینے کا وعدہ کرےگا ووٹ اسی کو ملیں گے۔

محمد صادق نے بینرز پر اپنے نام کے ساتھ فون نمبر لکھا ہوا تھا جس کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے ،اس کے خلاف الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دفعہ 154کے تحت مقدمے کا اندراج ہوا ہے۔

دوسری جانب محمد صادق کی گرفتاری کے بعد اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، ان کے محلے میں آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے مجبور ہوکر ‘ووٹ برائے فروخت’ کا بینر آویزاں کیا۔

تازہ ترین