ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ملٹی وٹامنز دل کی صحت کیلئے کچھ نہیں کرتے اور ناہی دل کے دوروں سے بچاتے ہیں۔
برمنگھم میں الاباما یونیورسٹی کے محققین نے 12 سال تک 2 ہزار لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تو انہیں پتہ چلا کہ سپلیمنٹس نے دل کی صحت پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔
ایسے افراد جو جو ملٹی وٹامنز لیتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کیلئے کچھ اچھا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ سگریٹ نوشی اور جنک فوڈ بھی لیتے رہتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق لوگ دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے فوری اور آسان حل ڈھونڈتے ہیں جیسے کہ کوئی گولی وغیرہ کا لینا جبکہ انہیں مزید جدوجہد کرکے دل کے امراض سے بچنے کے طریقے اپنانے چاہئیں۔
تحقیق سے پتہ چلا کہ دل کے امراض سے بچنے کیلئے ملٹی وٹامنز اور منرلز کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔